Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 300 ، پنجاب میں 200 روپے سستا

آٹا مزید سستا ہو گیا ، پشاور میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 300 جبکہ پنجاب میں 200 روپے کی کمی ہو گئی۔

چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔

عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت گندم پر بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 دوسری جانب پشاور میں آٹے کے نرخ مزید کم ہو گئے، 300 روپے کی کمی کے بعد  20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہے۔ آٹا ڈیلرز نے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی ہے، تاہم قیمت میں کمی کے باوجود کم وزن کی روٹی کی فروخت جاری ہے۔

Related posts

کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا

Mobeera Fatima

پاکستان کا آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا پر سائبر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت قانون تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy