Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

گندم سکینڈل میں حکومت کو 27 ارب نقصان کا انکشاف

حالیہ گندم سیکنڈل کے بارے میں حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں۔

میٹرو ٹائم نیوز انویسٹگیٹس کو موصول معلومات سے انکشاف ہوتا ہے کہ چوری بددیانتی اور نااہلی کے باعث جہاں ریاست پاکستان کو 27 ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے وہاں لاکھوں کسانوں کی محنت اور اربوں روپے مالیت کی گندم کا کیا بنے گا؟ یہ سب کچھ اندھیرے میں ہے۔

میٹرو ٹائم نیوز انوسٹی گیشن کی تحقیقات کے مطابق حالیہ گندم درآمد بحران، مبینہ طور پر خریدی گئی گندم اور پہلے سے موجود گندم کے ذخائر میں سے چوری اور عملے کی نااہلی کی وجہ سے گندم خراب ہوجانے سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

میٹرو ٹائم نیوز انوسٹی گیشن کی ٹیم کی تحقیقات کے مطابق گندم کی نئی فصل کے معاملے پر بد انتظامی، ایکسپورٹرز ٹریڈرز اور مڈل مین کے مبینہ گٹھ جوڑ اور سرکاری عہدیداروں کی کرپشن کے باعث گندم کے حالیہ افسوناک بحران نے جنم لیا۔

جب ملک میں گندم درآمد کی گئی عین اس وقت 80 لاکھ میٹرک ٹن گندم کےذخائر موجود تھے۔ یہ انکشاف دو مختلف انکوائری کمیٹیوں کی جانب سے وزیراعظم آفس کو پیش کی جانے والی جائزہ رپورٹس میں سامنے آئے ہیں۔

یہ رپورٹس کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری کامران افضل اور جسٹس ریٹائرڈ میاں مشتاق نے الگ الگ پیش کیں۔
دستاویزات کے مطابق پچھلے چاربرسوں میں کل 12 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ پچھلے پانچ ماہ میں 61 پرائیویٹ ایکسپورٹرز نے 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جس کی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے قریب ہے۔

میٹرو ٹائم نیوز انوسٹی گیشن کو حاصل ہونے والی دستاویزات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ سابقہ نگران حکومت کو ملک میں موجود گندم ککے ذخائر کی غلط تصاویر اور تفصیلات فراہم کی گئیں۔دستاویزات کے مطابق پچھلے تین برسوں میں دو لاکھ ٹن گندم افغانستان اسمگل کی گئی۔

دو سال پہلے روس سے دو ملین میٹرک ٹن مہنگی گندم خریدی گئی جس سے قومی خزانے کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس سودے میں خریدی گئی گندم پر دو ارب 40 کروڑ کے اضافی ٹرانسپورٹ چارجز ادا کیے گئے۔

میٹرو ٹائم نیوز انوسٹی گیشن کو حاصل ہونے والی اہم ترین دستاویزات کے مطابق بونیر میں 17 کروڑ روپے مالیت کی 2100 میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔ ڈیرہ اسماعیل کے سرکاری گوداموں سے 189 ٹن گندم غائب ہوگئی۔ صوابی کی 4 فلور ملز کو 190 ٹن گندم اضافی کوٹہ دیدیا گیا۔ صرف خیبر پختونخوا میں گندم کی مناسب منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے 13 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

میٹرو ٹائم نیوز انوسٹی گیشن کی تحقیقاتت کے مطابق ملک کے 12 اضلاع میں 3 ارب 60 کروڑ روپے کی گندم کی چوری کا انکشاف ہوا۔ صرف کراچی، خیر پور اور مٹیاری میں وقت پر گندم کی تقسیم نہ ہونے کے باعث ایک ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

غلط ٹھیکوں سے دو ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ مٹیاری میں 85 میٹرک ٹن گندم ایسی فلور کو دیدی گئی جو بالکل بند پڑی تھیں۔ کنسورشم بنک کو اضافی ادائیگی سے دو ارب 73 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ہم انوسٹی گیشن کی تحقیقات کے مطابق حالیہ گندم بحران، چوی، بددیانتی، اور نااہلی کی ایک عبرتناک مثال ہے۔

Related posts

ترک حکومت نے بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا

Mobeera Fatima

واٹس ایپ نےچیٹ فلٹرز نامی نیا فیچر متعارف کرادیا

Mobeera Fatima

مسلسل کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونا 500 روپے سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy