Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

عیدالفطر پر پاکستانی اور ہالی ووڈ سمیت 4 فلمیں نمائش کیلئے تیار

عیدالفطر کے موقع پر ایک پاکستانی اور تین ہالی ووڈ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم’دغا باز دل‘جسے عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، دغا باز دل کی کاسٹ میں مہوش حیات، علی رحمان، بابر علی، سلیم شیخ، مومن ثاقب، لیلا واسطی اور عائشہ خان شامل ہیں۔

تین ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم ’گوڈ زیلا ایکس کونگ دی نیو ایمپائر‘ دنیا بھر میں 28 مارچ سے سینما گھر کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ایڈم وِنگرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ’مونسٹر‘ فلم کی کہانی کنگ کونگ اور گوڈ زیلا کے گرد گھومتی ہے جو انڈر گراؤنڈ ورلڈ کے مونسٹر سے مقابلہ کرتے ہیں۔

دوسری ہالی ووڈ فلم ’منکی مین‘ مشہور اداکار دیو پٹیل کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے،اس فلم کی کہانی ایک ایسے گمنام شخص کے گرد گھومتی ہے جو کرپٹ لیڈرز سے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے۔

تیسری فلم ’سول وار‘ پاکستانی سنیما گھروں میں عید پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم ہے،اس فلم کی کہانی امریکہ میں شروع ہونے والی ایک ایسی ’سول وار‘ کے گرد گھومتی ہے جو ملک کو تقسیم کر دیتی ہے۔

واضح رہے فلم ’سول وار‘ 11 اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند

Mobeera Fatima

غیر متعلقہ پاسپورٹ رکھنے پر پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا میں گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy