Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

کوڑے دان سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا

تہران، ایک ایرانی شہری جسے سڑک کے کنارے پڑے کچرے سے سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ ملا،  اس نے بیگ کو مالک کو واپس کرکے شاندار مثال قائم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ نامعلوم شہری جو کہ ایرانی شہر علی گودرز کا رہائشی ہے نے بتایا کہ میرے والدین نے مجھے بچپن سے سکھایا تھا کہ جب بھی کوئی چیز پڑی ملے، اسے اپنے پاس نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اس کے مالک کو واپس کردینا چاہیے۔

شہری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ تھیلا سڑک کے کنارے رکھے کوڑے دان میں تلاشی کے دوران ملا، اس تھیلے کے اندر سونا اور ڈالرز موجود تھے جن کی قیمت 20 ارب ریال بتائی گئی ہے۔

میں نے یہ سونے اور ڈالرز بیگ کچھ دنوں تک اپنے پاس رکھا اور مالک کو تلاش کیا کیونکہ گناہ کا خوف مجھ پر غالب تھا۔

شہری نے مزید کہا کہ بیگ میں ایک بینک کارڈ بھی تھا جس کے ذریعے میں مالک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوا۔ یہ بیگ 50 سال کی ایک خاتون کا تھا جسے ان کے پوتے نے کچرے کا تھیلا سمجھ کر پھینک دیا تھا۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر 278روپے33پیسے کا ہوگیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلیٰ عدلیہ میں مداخلت پر بھر پور ردعمل دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy