Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

زائرین سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 17 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع حب کے قریب زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ،جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، زخمی ہونے والے 40 افراد کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتا یا ہے کہ مسافروں سے بھری گاڑی ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جارہی تھی۔

ڈی پی او حب منظور بلیدی کے مطابق گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Related posts

سولر پینلز مزید سستے ہوں گے، خام مال پر ٹیکس ختم

Mobeera Fatima

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

Mobeera Fatima

پی سی بی کا انجری کا شکار محمد رضوان کیلئے غیر ملکی ڈاکٹرز سے رابطہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy