Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 750 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 6 سو 25 ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی تھی۔

Related posts

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالرز سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات ، شیخ رشید اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم

Mobeera Fatima

ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی تو چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردیں، سکندر بخت

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy