Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستانکھیل

عامر میر کو بھی پی سی بی میں ذمے داری ملنے کا امکان

سابق صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر کو بھی پی سی بی میں ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

پی سی بی ذرائع نے عامر میر کی محسن نقوی سے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں طویل ملاقات کی تصدیق کی ہے، ان  سے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں فی الحال بطور کنسلٹنٹ کام لینے کی تجویز زیر غور ہے، اس کے ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی امورز سونپے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی جب نگران وزیر اعلی پنجاب تھے تو ان کے ساتھ وہ  وزیر اطلاعات کے طورپر کام کرچکے ہیں۔

عامر میر کا شمار محسن نقوی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، لاہور میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر بھی عامر میر پی سی بی چیئرمین کیساتھ افتتاحی تقریب کا حصہ تھے، اب ان کی پی سی بی میں باقاعدہ تعیناتی جلد متوقع ہے۔

محسن نقوی بورڈ کے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کے ساتھ نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند ہیں، وہ بعض شعبوں کے سربراہان کی پرفارمنس سے خوش نہیں، چیئرمین پی سی بی عرصہ دراز سے بورڈ سے وابستہ حکام کے بجائے اپنے اعتماد والے لوگوں کو فیصلہ سازی میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

Mobeera Fatima

مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

Mobeera Fatima

28 مئی یوم تکبیرپر سرکاری چھٹی کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy