Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے عید سے قبل عیدی کا اعلان

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو عید سے پہلے عیدی دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

مذکورہ انسٹاگرام کی نئی پوسٹ میں آئمہ بیگ نے عیدالفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے مختصر ویڈیو کلپ انسٹاپوسٹ و انسٹااسٹوری میں شیئر کیا ہے جس کے مطابق نیا گانا لانگ ٹائم 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے اس سے قبل اس گانے کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا،انہوں نے لکھا تھا کہ یہ گانا تیار ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے مگر اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس عید پر 11 اپریل 2024 کو گانا ریلیز کرنے کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے اپنے نئے گانے کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال میں ہر کوئی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے، امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ پسند آئے گا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ

Mobeera Fatima

پاکستان کا گردشی قرضہ 5.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy