Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

آؤٹ قرار دینے پر امپائر سے بحث ، ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنا مہنگا پڑ گیا۔ 

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

کوہلی پر اتوار کو  کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ،ویرات کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کر لیا۔

یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ  ہوئے۔

کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نو بال ہے اس لیے انہوں نے نو بال کے لیے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا ، گیند کھیلتے وقت کوہلی کریز سے باہر موجود تھے اس لیے قانون کے مطابق نو بال قرار نہیں دی جا سکتی تھی۔

Related posts

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

غزہ میں جاری اس وحشت کو اب رُک جانا چاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

بڑی پوسٹ پر چھوٹا بندہ ہوگا تو نفرتیں جنم لینگی، وزیراعلیٰ آئین پڑھیں، گورنر کے پی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy