Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

ایشیا کپ ، ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا ، بنگلہ دیش ، امارات اور عمان شامل

ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

بیو رورپورٹ(عمران سہیل)

 ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈ کاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس ٹینڈر میں ایشیا کپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے 2 اور ٹی 20 مقابلوں کے 2 ایونٹس شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے سے بچنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی دونوں ممالک میں میچز کے انعقاد سے گریز رکھے گی کیونکہ گزشتہ برس ایشیا کپ پاکستان میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنا پڑا۔

مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں ، میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی نے قیمت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

Related posts

پنجاب، نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں

Mobeera Fatima

ڈی آئی خان،دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کسٹم اہلکاروں کو پیشگی اطلاع مل جانے کا انکشاف

Mobeera Fatima

بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر کا پہلا دن

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy