Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

فٹنس کیمپ ، اعظم خان پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے ، کھلاڑی حوصلہ بڑھاتے رہے

کاکول میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری ، کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

کھلاڑیوں نے کئی کلو  گرام وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک واک کی ،وکٹ کیپر اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ  پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے، اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں نے والہانہ استقبال کیا ، کھلاڑیوں کے اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے بھی خوشی سے اعظم خان کو گلے لگایا،افتخار احمد ، صائم ایوب ، محمد حارث اور دیگر کرکٹرز بھی اعظم خان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

واضح رہے قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو بھی کیا گیا ہے۔

Related posts

سولر پینلز مزید سستے ہوں گے، خام مال پر ٹیکس ختم

Mobeera Fatima

معاشرے کے ماتھے پر ایک بدنما داغ پیشہ ور گداگر، حقدار امداد سے محروم

Mobeera Fatima

سربندر میں دہشتگردوں کا سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ ، 7 جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy