Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

اے ٹی سی جج ملک اعجاز کی پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت سے معذرت

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے ، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اے ٹی سی جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

Related posts

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی میں واپس جانے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ، شیریں مزاری

Mobeera Fatima

نیلوفر بختیار کی ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy