Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

ایران میں 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر حملے ، 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ، 8 دہشتگرد ہلاک

ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پولیس ملٹری پوسٹس پر حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کرکے 8 دہشتگرد کو ہلاک  کر دیا۔

ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چاہ بہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related posts

چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کر دیا ، اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر پیش

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں،شہبازشریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy