Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

موزمبیق میں کشتی ڈوب گئی ، 90 افراد ہلاک ، 25 لاپتہ

افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 25 افراد لاپتہ ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ڈوبنے  والے  5 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 130 سے زائد افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا، کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار کشتی ماہی گیری کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تھی تاہم اسے غیرمناسب طریقے سے مسافر بردار کشتی میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری سے جنوبی افریقی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیضے کی وبا سے موزمبیق کا صوبہ نمپولا بھی شدید متاثر ہوا ہے، ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے لوگ مین لینڈ سے نکل کر جزیرے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

Related posts

’ڈراؤنا خواب بھلا چکا‘، عمران نذیر کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی

Mobeera Fatima

میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

Mobeera Fatima

موسم بہت اچھا،خرابی کے آثار بالکل نہیں تھے،چیف آف سٹاف ایرانی ایوان صدر

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy