Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ، اسرائیلی بمباری سے مزید 66 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کیلے قطر اور مصر کی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں ، دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 66 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں 3 جبکہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جبکہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب  قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔

Related posts

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ،وفاقی وزیرخزانہ

Mobeera Fatima

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل

Mobeera Fatima

لکی مروت ، گیارہ ہزار واٹ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے دوران 4 ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Admin

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy