Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

سپارک کا 10 اسٹک والے سگریٹ کے پیک کیلئے منظوری حاصل کرنیکی کوششوں پر اظہار تشویش

سپارک نے تمباکو کی صنعت کی طرف سے 10 اسٹک والے سگریٹ کے پیک کی تیاری کے لیے منظوری حاصل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ(سپارک) نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں بچوں اور کم آمدنی والے طبقوں پر اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے۔

سپارک نے کہا کہ تمباکو کی صنعت نے ماضی میں بھی ایسی ہی کوششیں کی تھیں لیکن وزارت صحت نے اس کیلئے این او سی جاری نہیں کیا۔ تمباکو کی صنعت کی طرف سے 10 اسٹک پیک کے لیے درخواست انتہائی پریشان کن ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف تمباکو کے کنٹرول میں ہونے والی پیش رفت کو نقصان پہنچے گا بلکہ ان بچوں اور کم آمدنی والے افراد کو بھی براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ہے جس میں ملوث مبینہ ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے ایک ہی برانڈ کے نئے ورژن نمایاں طور پر کم قیمتوں پر متعارف کرائے گئے ہیں جو ایک پریشان کن بات ہے، یہ اقدام ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدام کے پاکستان میں صحت عامہ کی کوششوں پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔

Related posts

پاکستان میں تحریک انصاف نامی جماعت تھی جو ختم ہو چکی، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

مغرب کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روسی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پیوٹن

Mobeera Fatima

جیل کی تصویریں کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں، جاوید لطیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy