Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

قومی ٹیم کیلئے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کے الگ الگ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 2 غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے نام فائنل، معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔

پی سی بی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ الگ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کی مصروفیات کے دوران جیسن گلیسپی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔ پی سی بی گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کی کمٹمنٹس کے معاملے پر بات کر رہی ہے۔

غیر ملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کے حوالے سے بھی پی سی بی معاملات طے کرے گا۔ کوچز سے کے ساتھ دیگر ملکی کوچز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔

دوسری طرف قومی ٹیم کی کپتانی کو لے کر یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سابق کپتان آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور پاکستانی کپتان واپس آئیں گے۔

Related posts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید فی لٹر 9 روپے کی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ڈالر پھر مہنگا

Mobeera Fatima

سیکیورٹی فورسزکالکی مروت میں کامیاب آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy