Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مرغی کی قیمت میں کمی کے لیے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

دوسری طرف اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی لاہور میں پشاور سے 100 روپے کم پر مرغی دستیاب ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس نیچے لائیں گے، چوزے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا رہے ہیں تاکہ ملک میں مرغی کی قیمتیں نیچے آئیں۔

Related posts

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

Mobeera Fatima

انور مقصود کو کینیڈا حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy