Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورزپررمضان پیکج ختم ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی،چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملےگی۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کیلئےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی۔

بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے،دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے،آئندہ مالی سال کیلئے وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Related posts

تاجروں کا وزیراعظم سے بجلی وگیس سستی کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

شہباز کے پاس کچھ بھی نہیں ، نواز شریف سے مذاکرات بہتر ہو سکتے ہیں ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ ، اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy