Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 4 کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان میں سگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ناخوشگوار واقعے میں  ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے۔نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چار کسٹمز اور راہ گیر بچی کی شناخت ہو گئی،شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر محمد اسلم، حوالدار اکبر زمان، حوالدار عنایت اللہ، ایف سی شہاب علی اور ایف سی عطار عالم کے نام سے ہوئی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی چار سالہ بچی کی شناخت لائیبہ بی بی دختر حضرت بلال قوم بنوچی سکنہ بنوں سے ہوئی،زخمی راہ گیر کی شناخت صفت اللہ ولد مختیار علی قوم بنوچی سکنہ بنوں سے ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کچے کے ڈاکوئوں نے مبینہ طور پر ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر کو اغوا کر لیا تھا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ آر اے بازار راولپنڈی نے ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر رحمت اللہ خان کے عزیز کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

ایف آئی آر کے مطابق رحمت اللہ خان ایف بی آر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہا ہے 12اپریل کو ساڑھے 11 بجے گھر میں بتا کر نکلا کہ وہ اپنے دوستوں کو عید ملنے جا رہے ہیں شام کو واپس آ جائوں گا جو انتظار کے باوجود واپس نہ آیا ،خدشہ ہے کہ اس کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔

رحمت اللہ خان کے فیملی ذرائع کے مطابق اس کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں نے اغوا کیا ہے کیونکہ اغوا کاروں نے فون کر کے گھر والوں سے 10 کروڑ روپے کا تاوان مانگا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے افسر کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Related posts

سینیگال، ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار، 11 افراد زخمی

Mobeera Fatima

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

Mobeera Fatima

تاجر دوست ایپ میں 2 ماہ کے دوران 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy