Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

ڈالر مہنگا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

ڈالر کی اونچی اڑان ، انٹر بینک میں قیمت میں اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا تاہم بعد میں قیمت 17 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی تاہم کاروبار دن کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 316  پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 750 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 71 ہزار 434 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

مفرور کو بھی الیکشن لڑنے کا حق حاصل ، اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کے کاغذات منظور کر لئے

Mobeera Fatima

انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابر اعظم

Mobeera Fatima

مریم نواز پوری تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں، عظمی بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy