Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںمعیشت

نئےمالی سال کے دوران حکومتی قرضے 10 ہزار 433 ارب روپے بڑھنے کا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں قرض 10 ہزار 433 ارب روپے ہو سکتا ہے، اس طرح آئندہ مالی سال میں قرض بڑھ کر 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرض میں 7 ہزار 636 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرض میں 2 ہزار 797 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب جبکہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پر پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار 913 ارب روپے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے جبکہ حکومت کا غیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ،وفاقی وزیرخزانہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائی کورٹ کی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

مارچ میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy