Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

1300 دنوں کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای پر رومن رینز کی حکمرانی کا خاتمہ

 1300 سے زائد دنوں کے بعدمقبول ریسلر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔

رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40 کے مین ایونٹ میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب پورا کرلیا۔

رومن رینز 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے تھے اور 1316 دن تک یہ اعزاز ان کے پاس رہا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے۔

کوڈی روڈز نے جنوری میں مسلسل دوسرے سال رائل رمبل مقابلہ جیت کر رومن رینز کو ریسل مینیا 40 میں چیمپئن شپ مقابلے کا چیلنج کیا تھا۔گزشتہ سال بھی کوڈی روڈز نے رائل رمبل مقابلے کو جیت کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز سے مقابلے کا انتخاب کیا تھا مگر ریسل مینیا 39 میں انہیں شکست کا سامنا ہوا۔

فلاڈلفیا میں ہونے والے ایونٹ میں کوڈی روڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد رومن رینز کو شکست دی۔میچ کے دوران رومن رینز کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ان کے کزنز جمی اوسو، Solo Sikoa اور دی راک بھی رنگ میں پہنچے۔مگر ان ریسلرز کی مداخلت کو جے اوسو، Seth Rollins، جان سینا اور انڈر ٹیکر نے ناکام بنا دیا۔

اس موقع کا فائدہ اٹھا کر کوڈی روڈز نے اپنے مخصوص دا کا استعمال کرکے رومن رینز کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔یہ پہلی بار ہے جب روڈز خاندان کا کوئی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا۔ریسل مینیا کے دیگر میچز میں ایک اور دلچسپ مقابلہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ہوا۔یہ مقابلہ ڈریو میکنٹائر اور Seth Rollins کے درمیان ہوا جس میں ڈریو میکنٹائر کامیاب ہوکر چیمپئن بنے۔

مگر اس موقع پر ریسلر Damian Priest نے منی ان دی بینک بریف کیس کیش کرایا۔اس بریف کیس رکھنے والے ریسلر کو کسی بھی وقت چیمپئن شپ مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔اس طرح Damian Priest نے چند منٹ بعد ہی ڈریو میکنٹائر کو چیمپئن شپ سے محروم کر کے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Related posts

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار

Mobeera Fatima

چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھا ملزم گرفتار

Mobeera Fatima

پاکستان نے مجھے زندگی کا اصل مقصد بتایا، میں پرسکون اور خوش ہوں، کلیئر اسٹیفن

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy