Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ٹک ٹاک بناتے افغان باشندہ فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر جاں بحق

 ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر چل بسا۔

افغان باشندہ فیصل مسجد اسلام آباد کی پہلی منزل پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک اپنا توازن کھونے پر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت مسیح اللہ کے نام سے ہوئی جو اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ کر ویڈیو بناتے ہوئے نیچے گرا۔

Related posts

غزہ جنگ: جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

Mobeera Fatima

لوگوں کو کہہ کر تھک گئے کہ ورلڈکپ جیتیں گے، اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے، شاہین آفریدی

Mobeera Fatima

افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy