Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

فیصل آباد ، ڈمپر کیساتھ تصادم میں رحمان بابا ایکسپریس کا انجن تباہ ، 2 ڈرائیور زخمی

فیصل آباد میں رحمان بابا ایکسپریس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل تباہ ہو گیا۔

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ گوجرہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین گزرنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، ٹکراؤ اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج دور تک سنائی دی۔

حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انجن کو کاٹا اور زخمی ہونے والے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ٹرین سے نکال کر طبی امداد دی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے گریڈ 20 کے 3 افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Related posts

میٹرک و انٹر کے طلباء کی چھٹیاں فوری منسوخ کی جائیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35فیصد زائد ٹیکس حاصل کرلیا

Mobeera Fatima

ورلڈکپ اسکوڈ کا اعلان 22 مئی، آئرلینڈ سیریز میں کپتان فیصلہ کرینگے، وہاب ریاض

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy