Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

حیات آباد میں ایف سی ٹیچنگ اسپتال فعال کردیا گیا

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ نے حیات آباد کے سنگم پر ایف سی ٹیچنگ اسپتال تعمیر کر کے فعال کر دیا گیا۔

ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ نے پشاور کے علاقے حیات آباد کے سنگم پرفرنٹیئر کور ٹیچنگ اسپتال تعمیر کر کے فعال کر دیا،500بستروں پر مشتمل اسپتال میں تمام بیماریوں کے علاج کے لئے سہولیات موجود ہیں اور 24گھنٹے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب ہیں۔

فرنٹیئر کور ٹیچنگ اسپتال خیبرپختونخوا میں ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم، ایمرجنسی، 20کلینکس پر مشتمل او پی ڈی، آنکھ، ناک، کان اور گلے کا علاج، دل کے امراض کے لئے خصوصی وارڈز، بحالی اور فزیو ڈیپارٹمنٹ اور دانتوں کے علاج کی سہولت موجود ہے۔

اس کے علاوہ ایمرجنسی کلینکس،پانچ بڑے اورچھوٹے آپریشن تھیٹر،ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، سی ٹی اسکین، پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، بلڈ بینک، 14 کاونٹرز پر مشتمل فارمیسی، 5 کمروں پر مشتمل گائنی کمپلیکس، گائنی آپریشن تھیٹر، شیرخوار بچوں کی دیکھ بال، مردوں اور خواتین کے لئے الگ دس سپیشل وارڈز، آئی سی یو، ای سی جی اور مریضوں کے لئے وارڈز کے ساتھ ساتھ 28 سپیشل کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

اسپتال میں خواتین مریضوں کے علاج کے لئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف 24گھنٹے دستیاب ہیں۔ اسپتال میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جنریٹرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔فرنٹیئر کورٹیچنگ ہسپتال فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔

Related posts

وفاقی حکو مت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان، تین پاکستانی امپائرز شامل

Mobeera Fatima

سعودی، مصری کمپنی جدہ میں 670 ولاز تعمیر کرے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy