Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

فیڈرل بورڈ، گیارہویں کے امتحان میں بدنظمی، پرچہ 45 منٹ تاخیر کا شکار

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) کے گیارہویں کے امتحان میں بدنظمی، پرچہ تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود اضافی وقت نہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی کالج میں طلباء کے لیے رول نمبرز کے حساب سے سیٹنگ ارینجمنٹ وقت پر نہ کی جاسکی۔ جس کے باعث آج ہونے والا کیمسٹری کا پرچہ 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچہ تاخیر سے شروع ہونے پر طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود طلباء کو پرچہ ختم کرنے کے لیے اضافی وقت نہیں دیا گیا اورآدھا گھنٹا پہلے پیپر واپس لے لیا گیا۔

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی جانب سے اس معاملے پر فیڈرل بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میٹرو ٹائم نیوز اس معاملے پر بورڈ انتظامیہ کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related posts

ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں 67 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

بھارت میں مودی سرکار کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

Mobeera Fatima

پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارشوں کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy