Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ملکی مفاد میں اقدامات اٹھائیں گے، مہنگائی کم ہو گی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں اقدامات اٹھائیں گے اور مہنگائی بتدریج کم ہو گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وفاق میں کریں گے اس میں صوبوں کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔ 14 اپریل کو واشنگٹن جا رہا ہوں اور واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے خدوحال پر گفتگو شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بتدریج کم ہو گی اور جو بھی اقدامات اٹھائیں گے ملکی مفاد میں اٹھائیں گے۔

صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال پوچھا کہ ن لیگ کی پالیسی کے مطابق چلیں گے یا اپنی کوئی نئی پالیسیز لائیں گے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ ہم ملک کی پالیسی کے حساب سے ہی چلیں گے۔

Related posts

ویرات کوہلی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

Mobeera Fatima

زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

Mobeera Fatima

حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy