Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دگنی کردی

سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس اور نئے پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی ہے۔

پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے لیے گوگل نے ایک نئے کورس اے آئی ایسنشلز کا آغاز کیا ہے، جو مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے سرچ انجن سال 2024 میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا، سرچ انجن نے فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے 2 نئے پروگرام شامل کیے ہیں۔

رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے، یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ اسکلز،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا۔

اس کورس میں خیالات پر غور کرنے اور روز مرہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے اے آئی ٹولز کے استعمال کے بارے میں سکھایا جاتاہے۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28 فیصد خواتین نے مالی ترقی حاصل کی، 24 فیصد نے نئی ملازمت حاصل کی۔

پاکستان کے لیے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اقدام کے صورت میں ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسکالرشپس اور تربیتی پروگراموں کو نہ صرف نوجوان پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے بلکہ انہیں مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے بھی تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد: ایس ایچ اوز کو شام 4 سے 6 بجے تھانے میں موجود رہنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

Mobeera Fatima

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy