Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

حکومت کا اہم تعیناتیوں کیلئے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دورکی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دےدی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترامیم سےاسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزپرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی اور ترمیم کےذریعےتعیناتیوں کےلیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔.

اسلام آباد:ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی، موجودہ تعیناتی میں65سال کی عمر کےبعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کاحصہ ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کیں، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نئی تعیناتیوں سےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کارمیں بہتری لائی جاسکے گی ، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کیلئے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کےنظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 مہلک بیماریوں کی ویکسین کی قلت

Mobeera Fatima

نیلم جہلم ایچ پی پی کی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

نیلوفر بختیار کی ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy