Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں۔ ہانیہ  نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بادشاہ کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کے درمیان خوشگوار بات چیت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں مشہور شخصیات یو اے ای میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 کا فائنل میچ دیکھنے دبئی پہنچی تھیں جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔

ویڈیو میں ہانیہ  نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہاں بادشاہ کا کنسرٹ جاری ہے اور میں اس کنسرٹ کی واحد شرکا ہوں، اسی مزاحیہ کنسرٹ میں بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے مختلف گانے گنگنائے جبکہ اداکارہ نے بھی بھارتی گلوکار کے کہنے پر گانا گایا۔

اسی دوران بادشاہ نے ہانیہ سے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر اتنا زیادہ متحرک رہنا کیوں ضروری ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یارآپ کا مسئلہ کیا ہے؟

بادشاہ نے ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوونگ سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ میں اتنی محنت کرتا ہوں لیکن سوشل میڈیا پر میری اتنی فین فالوونگ نہیں جتنی تمہاری ہے، ایسا کیوں ہے؟

بھارتی گلوکار کی بات سن کر ہانیہ عامر اپنی ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی اور بھارتی مداحوں کا شکریہ۔

Related posts

زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

Mobeera Fatima

مارچ میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ

Mobeera Fatima

بھارت کے آنے کی بات قبل از وقت، باہر سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy