Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے باہر شدید ہنگامہ آرائی، وکلاء پر پولیس کا لاٹھی چارج

لاہور ہائیکورٹ کے باہر مقدمات کے خلاف وکلا کا احتجاج شدید ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا۔ وکلاء پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

وکلا کی جانب سے سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشت گردی کے مقدمات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، پولیس نے وکلاء کو ہائیکورٹ میں داخلے سے روکنے کی کوشش پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس نے وکلا پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس کی جانب سے وکلاء کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا، پولیس نے جی پی او چوک کا کنٹرول سنبھال کر مظاہرین کو وہاں سے منتشر کر دیا۔

پولیس کی جانب سے وکلاء کی گرفتاریاں جاری ہیں اور ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کا مین گیٹ بھی بند کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کے مقدمات کے خلاف حالیہ چند روز سے احتجاج کررہے ہیں۔

Related posts

شاہد آفریدی کی شاہین کو 300 انٹرنیشنل وکٹس لینے پر مبارکباد

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

سونا فی تولہ 2لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy