Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

بچے کو گھر پر چھوڑ کر نیند کرنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک جاتی ہوں، صرحا اصغر

اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر نیند مکمل کرنے کے لیے بچے کو گھر پر والدہ کے ہاں چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس دوران اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں کسی اداکار کے ساتھ پوری زندگی کام کرنا پڑے تو وہ فواد خان کے ساتھ ساری عمر کام کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے انکشاف کیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی نیند مکمل نہیں ہوتی، اس لیے وہ اور ان کے شوہر ہر تین ماہ بعد بچے کو والدہ کے پاس چھوڑ کر بیرون ملک نیند کرنے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ بچے کو والدہ کے پاس چھوڑ کر ترکیہ چلے گئے تھے اور وہ وہاں پورا وقت سوتے رہے۔

صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ نیند مکمل کرنے کے لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ ان کے آس پاس نہ ہو، اس لیے وہ اپنے ملک کے کسی دوسرے شہر کے بجائے بیرون ملک نیند مکمل کرنے جاتے ہیں۔

Related posts

پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا، 2کروڑ 60لاکھ بچے اسکول نہ جانا چیلنج ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

ورلڈ بینک کا پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy