Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

بہت جلد اپنے فینز کو سرپرائز دوں گی، کنزی ہاشمی

اداکارہ کنزی ہاشمی نے کہا کہ کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں، اپنے فینز کوبہت جلد سرپرائز دوں گی۔

ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔ فلم انڈسٹری کے سنہری دور کے آثار نمایاں ہونے میں وقت لگے گا۔

اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہوچکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آرہا ہے، کئی ایک ڈرامہ پروڈیوسر ز دیوالیہ ہوگئے ہیں۔

بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔ کنزی ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملکی ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کا م کی آفرز ہورہی ہیں،ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم کام کرکے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے۔بطورفنکارہ جاندار سکرپٹس اور کردار میری پہلی ترجیح ہوتے ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ، پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy