Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

میرا بیٹا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو اسے عاق کر دیتا ، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوءے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا بھی خدا نخواستہ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کر دیتا۔

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ فکس کرکے پاکستان کو بدنام کیا، لارڈز میں کمنٹری کے دوران فینز اور دیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کی کیونکہ ہم فکسنگ ملوث لوگوں کو بےنقاب کر رہے تھے۔ اس کے بعد میڈیا میں جتنا ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا اسکو کبھی نہیں بھول سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اگر ایسے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اسکا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے، اس سے ہمدردی ضرور ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ملک کو بدنام کرنے کی کوئی معافی نہیں۔

Related posts

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا پڑے گا، رؤف حسن

Mobeera Fatima

کراچی، جے یو آئی (ف) کا مزارِ قائد پر جلسہ، ٹریفک پلان جاری

Mobeera Fatima

ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے منہ صاف کرنا زیادہ مفید، ماہرین صحت

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy