Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، پہلے فیز میں 40 پرائمری اسکولوں میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے 20،20 اسکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری ایجوکیشن نے پرائمری اسکولز میں سہولیات فراہمی کے ساتھ بچوں کے لیے مفت کھانے کا اعلان کیا تھا۔

سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایا کہ بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے، اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری اسکولز میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔

Related posts

پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونگی

Mobeera Fatima

عام صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر

Mobeera Fatima

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy