Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خان کے  تحائف کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

Related posts

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع

Mobeera Fatima

سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوامیں موسم گرم کی تعطیلات کااعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy