Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

اسمبلیوں میں زیادہ منتخب افراد ، زرداری خاندان ، شریف فیملی پر بازی لے گیا

ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں ہونے کے باعث زرداری خاندان شریف خاندان پر بازی لے گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست پر صاحبزادی آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔

دوسری طرف شریف خاندان کے وزیراعظم شہباز شریف ، نواز شریف، حمزہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی جبکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

یوں خاندان کے سب سے زیادہ افراد کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب ہونے کے لحاظ سے صدر  زرداری کا خاندان پہلے جبکہ وزیراعظم شریف خاندان دوسرے نمبر پر ہے۔

Related posts

200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر اتفاق

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی، انور مقصود

Mobeera Fatima

گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024 کے دوران نمایاں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy