Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

بھارت، لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ، بالی ووڈ اداکار بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

بھارت میں دنیا کے سب سے طویل مدتی انتخابات لوک سبھا کے پانچویں مرحلے کا سلسلہ جاری ہے جس میں بھارتی شہریوں سمیت اداکاروں کی بڑی تعداد میں حصہ ڈالتی دکھائی دے رہی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے آج پولنگ کا عمل جاری ہے۔ بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، بریلی، امیٹھی، بارہ مولہ بھارتی ریاستوں میں شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

انتخابات کے اس مرحلے میں اُترپردیش میں 14، مہاراشٹر میں 13، مغربی بنگال میں 7، بہار اور اڑیسہ میں 5،5، جھارکھنڈ میں 3 اور جموں و کشمیر میں ایک حلقے میں پولنگ جاری ہے۔

بھارتی امیدواروں کی بات کی جائے تو اترپردیش سے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی، امیٹھی سے سمرتی ایرانی اور مقبوضہ کشمیر کے حلقے بارہ مولہ سے نیشنل کانفرنس کےعمرعبد اللہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

راہول گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، ماضی میں امیٹھی میں کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے حلقے رہے ہیں۔  سونیا گاندھی نے صحت خرابی کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لیا ہے۔

اتر پردیش کے شہر امیٹھی سے بھارتی جنتا پارڑی (بی جے پی) نے پھر اسمرتی ایرانی کو میدان میں اتارا ہے جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں اسی حلقے سے سونیا گاندھی کو شکست دی تھی۔

اتر پردیش کے ایودھیا شہر میں بھی پولنگ جاری ہے جو حکمراں جماعت بے جے پی کی سیاست کا مرکز رہا ہے۔ بی جے پی  نے گزشتہ انتخابات میں یہاں سے 32 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی 40 نشستوں اور کانگریس 18 نشستوں پر لڑ رہی ہے۔

اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے بارہ مولہ حلقے سے نیشنل کانفرنس کے عمر عبد اللہ جو مقبوضہ وادی کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں  اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون مدِ مقابل ہیں۔

دوسری طرف لوک سبھا انتخابات میں بالی ووڈ اداکار بھی حصہ ڈالتے اور عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، عامر خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، سنجے دت، پریش راول سمیت کئی بالی ووڈ اداکار اب تک اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے اگلے مرحلے کا آغاز 25 مئی سے  ہوگا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں 19 اور 26 اپریل کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں 7 اور 13 مئی کو پولنگ ہوئی۔

Related posts

ایف بی آر افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

ملک بھر میں مرغی کے نرخوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy