Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر ِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ِ صدارت میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری اور عوام کو سہولت ملے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، عوامی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کاہا کہ غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز کارڈز کوجلد بند کیا جائے اورشہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے۔

نادرا ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرنے استقبال کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں تمام شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین نادرا نے 25 -2024 کے لیے نادرا کا روڈ میپ پیش کیا اور نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور آن لائن پلیٹ فارمز کو بہتر بنانے بارے بریفنگ بھی دی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy