Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے ، مزار اقبال پر حاضری

ایرانی  صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

بعدازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال بھی گئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے، علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، کچھ وجوہات کی وجہ سے جلسے سے خطاب ممکن نہ ہو پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

Related posts

برطانوی ، پاکستانی حکومت کا چالیس ہزار نوجوانوں کو سکلز ٹریننگ دینے پر اتفاق

Mobeera Fatima

ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy