Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںکھیل

آئر لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ستمبر میں پاکستان آئے گی، چیئرمین کرکٹ بورڈ آئر لینڈ

چیئرمین کرکٹ بورڈ آئرلینڈ برائن میک نیس نے کہا ہے کہ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ستمبر میں پاکستان آئے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے اہم ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھرپور خیرمقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیا۔ ملاقات میں وویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی اور وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے کہا کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست،ستمبر میں پاکستان آئے گی، وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے،چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اور پیار ملا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروماور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم ہے ، جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ

Mobeera Fatima

پاکستان بھر میں موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کی کمی

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy