Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی ، شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نامزد نہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی ، جس پر جسٹس رفعت امتیاز نے کہا کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں، یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دینے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Related posts

انسداد اسمگلنگ ایکٹ 1977ء نقائص سے بھر پور ، ترمیم کی جائے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

پاکستان پر قرض اورمالی ضمانتوں کا بوجھ 80ہزار 862 ارب روپےتک پہنچ گیا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ بھی مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy