Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے ایک اور جج جسٹس علی باقر نجفی کو مشکوک خط موصول

اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا۔ اطلاع ملتے ہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام اور پولیس لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی تک خط پہنچنے کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے، چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا تھا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں۔ خطوط کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھی گزشتہ دنوں مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے لفافے بھجوائے جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ سی ٹی ڈی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاؤڈر آرسینک ہے جس کی مخصوص مقدار سے زیادہ تعداد زہریلی ہوتی ہے۔

Related posts

طلبہ ون ویلنگ کرینگے تو بچوں کو دھکے کھانے کیلئے چھوڑ دیں؟ عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں محنت سے حاصل کی، تاپسی پنو

Mobeera Fatima

واہ کینٹ ، ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پونے 2 کروڑ کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy