Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کمال راشد کا عمران عباس پر جھوٹ بولنے کا الزام

بھارتی اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر کمال راشد خان نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔

حال ہی میں کمال راشد نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پاکستانی اداکار عمران عباس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں کے آر کے نے عمران عباس کی بالی ووڈ فلموں کی آفر والے بیان پر ان کے کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ،ایک وقت تھا جب پاکستانی اداکار بالی وڈ میں کام کیا کرتے تھے۔

عمران عباس بھارت بھی آیا کرتے تھے اور مہیش بھٹ کی فلم میں کام بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران عباس نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی بڑی فلموں جیسے رام لیلا، پی کے، عاشقی 2 اور دیگر کی پیشکش ہوئی تھی۔

اس بیان کے بعد اب لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس نے جھوٹ بولنے میں گووندا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران عباس گووندا سے بھی بڑا شیخی باز ہے۔

Related posts

خاور مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری

Mobeera Fatima

پرویز خٹک کا سیاست میں واپس آنے کا فیصلہ ، مختلف جماعتوں سے رابطے

Mobeera Fatima

مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت میں اضافہ کیا، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy