Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

کراچی، جے یو آئی (ف) کا مزارِ قائد پر جلسہ، ٹریفک پلان جاری

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے کراچی جلسے کے پیشِ نظر کل کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق کل نمائش چورنگی ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند رہے گی۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک سےکوریڈور 3 تک سڑک بند رکھی جائے گی جبکہ ناظم آباد اورتین ہٹی سے آنے والی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی طرف منتقل کردیا جائے گا۔

جے یو آئی (ف) جلسے کے باعث یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی گاڑیاں بھی سولجر بازار والی سڑک استعمال کرسکیں گی۔

خیال رہے کہ جے یو آئی (ف)  آج مزار قائد کے سامنے کوریڈور تھری پر پاور شو کرے گی، جلسے سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کے لیے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

Related posts

ہم نے بچوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف نہیں بلکہ لیپ ٹاپ دیے، وزیراعظم شہباز شریف

Mobeera Fatima

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کمی ریکارڈ

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈز کیس ، اعظم خان سمیت 8 افراد ای سی ایل سے خارج ، عمران ، بشریٰ ، فرح گوگی کے نام برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy