Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

یوم خالصہ کی تقریب، کینیڈین وزیراعظم کی خصوصی شرکت

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوم خالصہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں لوگوں نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب میں جسٹن ٹروڈونے سکھ برادری کو ان کے حقوق اور آزادیوں کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکھ اقدار کینیڈین اقدار کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے کینیڈین سکھوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور نفرت اور امتیاز کے خلاف کمیونٹی کا دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سکھ برادری کے سیکورٹی خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کمیونٹی مراکز اور عبادت گاہوں بشمول گوردواروں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادانہ طور پر مذہب پر عمل کرنے کے بنیادی حق کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس سے قبل ریلی میں بھارت کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے حق میں نعروں پر مبنی بینرز کی بھرمار تھی، جسٹن ٹروڈو نے تقریب کی ویڈیو ایکس پر شئیر کی اور اور سکھوں کو خالصہ ڈے کی مبارکباد بھی دی۔

Related posts

سمانتھا رتھ پرابھو پروڈیوسر بن گئیں، سالگرہ پر پرستاروں کو سرپرائز

Mobeera Fatima

پمز کے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا، ڈاکٹر مختار

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy