Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںدنیا

لندن، فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے بدک گئے، 4 سپاہی زخمی

وسطی لندن میں فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے اچانک بدک گئے جس سے 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز بکنگھم پیلس کے قریب معمول کی فوجی مشقوں کے دوران 5 فوجی گھوڑے بدک کر فرار ہوگئے۔ فرار ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد انہیں پکڑ لیا گیا تاہم اس دوران کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکنگھم پیلس کے قریب ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا جہاں اچانک کنکریٹ کے گرنے کی آواز سے گھوڑے گھبرا گئے۔ ہاؤس ہولڈ کیولری سے  تعلق رکھنے والے گھوڑوں نے دوڑ لگا دی جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔

بدک جانے والے گھوڑوں نے سڑک پر کھڑی ٹیکسی کی کھڑکی بھی توڑ ڈالی اور ایک ڈبل ڈیکر بس کی ونڈ اسکرین کو توڑا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ ہاؤس ہولڈ کیولری برطانوی فوج کی وہ یونٹ ہے جو 1660 سے برطانوی بادشاہوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

Related posts

نائیجیریا ، 300 حملہ آوروں کا 3 دیہات پر دھاوا ، 7 پولیس افسران سمیت 42 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy