Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

متھیرا نے سلمان خان کیساتھ تصویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو سامنے دیکھ کر بھی ان کے ساتھ تصویر نہیں لی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں متھیرا نے بتایا میری عادت ہے کہ میں ائیرپورٹ پر کبھی کسی بھی سلیبرٹی سے جاکر خود نہیں ملتی کیوں کہ میرا خیال ہے کہ وہ میرا ذاتی ٹائم ہے۔

اسی دوران متھیرا نے بتایا کہ میں سلمان خان کی بہت بڑی فین ہوں، جب میں ممبئی میں تھی تو میں نے اپنے سارے دوستوں کو کہا ہوا تھا کہ وہ لوگ جب بھی سلمان خان کو کہیں بھی دیکھیں مجھے کال کریں، میں وہاں آجاؤں گی پھر چاہے جو بھی وقت ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے سلمان خان کو دیکھ لیا، میرے دوست نے کہا جا تصویر لو لیکن میں نے نہیں لی، میرے دوست نے کہا کہ کیا سلمان خان خود آئے گا تمہارے ساتھ تصویر لینے؟

میں نے سوچا تھا کہ اس وقت سلمان خان دوستوں کے ساتھ ہیں اب میں انہیں تصویر کا کہوں تو کتنا عجیب لگے گا۔

Related posts

نجی شعبے کے حوالے کئے جانیوالے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

Mobeera Fatima

واٹس ایپ نےچیٹ فلٹرز نامی نیا فیچر متعارف کرادیا

Mobeera Fatima

معاشی استحکام، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے سے آیا، آئی ایم ایف مشن

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy