Daily Systematic Metro EPaper News National and International Political Sports Religion
اہم خبریںپاکستان

9 مئی واقعات ، عمران خان کی درخواست بریت پر دلائل طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ بریت پر دلائل طلب کر لئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمے کی سماعت کی ۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان عدالت میں جمع ہو گیا؟بانی پی ٹی آئی پر اور کتنے کیسز رہتے ہیں؟

وکیل نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا کہ  توشہ خانہ کی سزا معطل ہو چکی، نکاح اور سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں ، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست بریت پرنوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ مئی کو دلائل طلب کر لئے۔

Related posts

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل

Mobeera Fatima

پاکستان بھر میں موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کی کمی

Mobeera Fatima

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. قبول کریں۔ مزید پڑھیں

Privacy & Cookies Policy